لودھراں،باراتیوں سے بھری کوسٹر لوڈر ٹرک سے ٹکرا گئی،4افراد جاں بحق،30زخمی

لودھراں،باراتیوں سے بھری کوسٹر لوڈر ٹرک سے ٹکرا گئی،4افراد جاں بحق،30زخمی

لودھراں میں باراتیوں سے بھری ایک کوسٹرکو پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ حادثے کے نتیجے میں خوشیوں بھرا سفر ماتم میں تبدیل ہو گیا، جبکہ چار افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔

ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری ایک کوسٹر تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا اور کئی مسافر اندر ہی پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

یہ بھی پڑھیں :کوٹ ادو میں ٹریفک حادثہ، سکول جاتے 5 کم سن بچے جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ  30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تاکہ زخمیوں کو بروقت علاج فراہم کیا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شکیل انجم کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج لودھراں ہسپتال میں جاری ہے۔

editor

Related Articles