آسٹریلیا میں مفت تعلیم کا موقع ! پاکستانی طلبہ کیلئے فل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

آسٹریلیا میں مفت تعلیم کا موقع ! پاکستانی طلبہ کیلئے فل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

آسٹریلیا نے ماسٹرز کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے، جو آسٹریلیا ایوارڈز اسکالرشپ پروگرام کے تحت دی جا رہی ہیں۔

 یہ اسکالرشپس اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک بڑا اور سنہری موقع قرار دی جا رہی ہیں، جس کے ذریعے وہ آسٹریلیا کی تسلیم شدہ جامعات میں ماسٹرز ڈگری حاصل کر سکیں گے۔

اس پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کی مکمل تعلیمی فیس، رہائش، ہوائی سفر، صحت کی انشورنس اور دیگر تعلیمی اخراجات حکومتِ آسٹریلیا برداشت کرے گی۔

 اس کے علاوہ تعارفی تعلیمی پروگرام، اضافی اکیڈمک سپورٹ اور فیلڈ ورک پر مبنی پروگرامز کے لیے خصوصی الاؤنس بھی فراہم کیا جائے گا۔ منتخب طلبہ 2027 میں آسٹریلیا میں اپنی تعلیم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق امیدواروں کا انتخاب صرف تعلیمی نمبروں کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا بلکہ پیشہ ورانہ تجربہ، قیادت کی صلاحیتیں اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی اہلیت کو بھی خاص اہمیت دی جائے گی۔

ان اسکالرشپس کے لیے ترجیحی شعبوں میں موسمیاتی تبدیلی، خواتین اور بچیوں کو بااختیار بنانا، زراعت، پانی کے بہتر استعمال، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور معاشی استحکام شامل ہیں،  یہ وظائف صرف ماسٹرز ڈگری کے لیے مختص ہیں، جبکہ وہ افراد جو پہلے ہی ماسٹرز یا اس کے مساوی ڈگری حاصل کر چکے ہیں، درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں تعلیم کا خواب اب ہوا آسان، پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی

درخواست دینے کے لیے امیدوار کا پاکستانی شہری اور پاکستان میں مقیم ہونا ضروری ہے،  امیدوار کے پاس کم از کم 16 سالہ تعلیم اور 5 سال کا متعلقہ کام کا تجربہ ہونا چاہیے، جبکہ عمر کی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے۔

 درخواست دہندہ کے پاس آسٹریلوی شہریت یا مستقل رہائش نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی وہ مستقل ہجرت کے لیے درخواست گزار ہو ، معذور افراد کے لیے آئیلٹس کا کم از کم اسکور 6.0 مقرر ہے، بشرطیکہ کسی بھی بینڈ میں 5.0 سے کم اسکور نہ ہو۔

تمام درخواستیں OASIS پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کروانا ہوں گی، جہاں تمام تعلیمی اور پیشہ ورانہ دستاویزات واضح، رنگین اسکین شدہ اور ہر زمرے کے تحت ایک واحد پی ڈی ایف فائل کی صورت میں اپ لوڈ کرنا لازم ہے۔

 درخواستیں یکم فروری 2026 سے ان کا آغاز کیا گیا ہے  اور 30 اپریل 2026 کو آسٹریلین وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے بند کر دی جائیں گی ،  تاخیر یا نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

کامیاب امیدواروں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کم از کم دو سال پاکستان میں خدمات انجام دیں ، حتمی نتائج کا اعلان 2026 کے آخر میں متوقع ہے۔ یہ اسکالرشپ پروگرام نہ صرف پاکستانی طلبہ کے لیے عالمی معیار کی تعلیم کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ ملک کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *