پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سیکٹرمیں افغانستان کی رحیم تھانہ پوسٹ کومکمل تباہ کردیا

پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سیکٹرمیں افغانستان کی رحیم تھانہ پوسٹ کومکمل تباہ کردیا

پاک فوج کا افغان طالبان کے خلاف آپریشن غصب للحق جاری ہے ، افواج پاکستان نے  نے قلعہ سیف اللہ سیکٹرمیں افغانستان کی رحیم تھانہ پوسٹ کومکمل تباہ کردیا

 اس سے قبل قلعہ سیف اللہ  سیکٹر میں  ہی سکیورٹی فورسز نے ایک اور بڑی اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے آلہ جرگہ تھانے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، عمارتزمین بوس ہو گئی۔

 سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج نے  کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران جدید عسکری صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کا استعمال کیا گیا  کارروائی کے بعد آلہ جرگہ تھانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں افغان طالبان کی سرگرمیوں اور ممکنہ نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی۔ دشمن  کو کارروائی کے دوران شدید  نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ اپنی پوزیشن چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں :غلام خان سیکٹر میں پاک فوج کا کاری وار؛ دشمن کی اہم پوسٹ تباہ، افغان طالبان پوزیشن چھوڑ کر فرار

پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر تیار ہیں اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی یا جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جارہا ہے   دہشت گرد وں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ،سیکورٹی حکام نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *