فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی اصل مالیت کیا ہے؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی اصل مالیت کیا ہے؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

دنیا کے سب سے بڑے فٹبال میلے، فیفا ورلڈ کپ 2026ء، کی آمد کے ساتھ ہی شائقین کی نظریں ایک بار پھر اس سنہری ٹرافی پر جم گئی ہیں جو عالمی فٹبال میں کامیابی، عظمت اور اعزاز کی اعلیٰ ترین علامت سمجھی جاتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹرافی  37 سینٹی میٹر بلند اور تقریباً 6 کلو گرام وزن کے ساتھ 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق موجودہ عالمی سونے کی قیمت کے حساب سے ٹرافی میں استعمال ہونے والے مواد کی مالیت تقریباً 250,000 امریکی ڈالرز بنتی ہے تاہم اس کی تاریخی اہمیت، نایاب حیثیت اور منفرد کاریگری کے باعث اگر اسے نیلام کیا جائے تو اس کی قیمت 20 ملین امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

اس ٹرافی کا ڈیزائن 2 انسانی مجسموں پر مشتمل ہے جو زمین کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں، اسے اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے 1970ء میں ڈیزائن کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :22 برس بعد آرسینل نے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ٹرافی کے نچلے حصے میں ملاکائٹ (malachite) نامی سبز معدنی پتھر کی 2 تہیں بھی شامل ہیں۔

یہاں یہ بات خاصی دلچسپ ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو اصل ٹرافی نہیں دی جاتی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اصل ٹرافی اپنی تحویل میں رکھتی ہے جبکہ فاتح ٹیم کو سونے کی ملمع کاری والی کانسی کی نقل (gold-plated bronze replica) بطور یادگار دی جاتی ہے۔

بلاشبہ، وقت کے ساتھ کھیل، کھلاڑی اور ریکارڈز بدلتے رہتے ہیں، مگر بعض علامتیں اپنی اہمیت اور کشش برقرار رکھتی ہیں ، ورلڈ کپ ٹرافی بھی انہی میں سے ایک ہے، جو آج بھی دنیا بھر کے کروڑوں فٹبال شائقین کے لیے کامیابی اور اعزاز کی سب سے بڑی نشانی سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :موسمیاتی تبدیلی ،فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ

editor

Related Articles