نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارت خانہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی سپریم رہنما کی شہادت پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور سوگوار خاندان اور ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کیا۔
نائب وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے اس موقع پر علاقائی سطح پر کشیدگی میں کمی اور سفارتی راستے اختیار کرنے پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب ہاکان فیدان سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن کے لیے کشیدگی میں کمی اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ضرورت پر اتفاق کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں استحکام کے لیے مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
اس کے علاوہ نائب وزیراعظم کا عبدالطی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات خطے کے امن و سلامتی کے لیے حساس ہیں۔