پی ایس ایل 11: دوسرے ایلیمنیٹر میں آج حیدرآباد اور اسلام آباد آمنے سامنے

پی ایس ایل 11: دوسرے ایلیمنیٹر میں آج حیدرآباد اور اسلام آباد آمنے سامنے

پاکستان سپرلیگ 11  کے دوسرے ایلی منیٹر میں پہلی بار حصہ لینے والی حیدر آباد کنگز مین کا مقابلہ تین مرتبہ جیت کا مزہ چکھنے والی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہوگا۔

پی ایس ایل 11 اپنے اختتام کے قریب ہے اور اتوار 3 مئی کو فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی کے خلاف کون سی ٹیم میدان میں اُترے گی اس کا فیصلہ ایلی منیٹر ٹو کے ذریعے آج ہوجائے گا۔

پشاور زلمی پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے ،  زلمی نے پانچویں مرتبہ پی ایس ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور یوں زلمی سب سے زیادہ مرتبہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیم بن گئی۔

میچ کی تیاری کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل،حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین کے کرکٹرز نے ٹریننگ کے بجائے آرام کو ترجیح دی، ایونٹ میں پہلی بار شرکت کر کے متاثر کن کھیل پیش کرنے والی حیدر آباد کنگز کی ٹیم کو شائقین کی جانب سے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز لیگ مرحلے میں مسلسل دوسرے نمبر پر رہی، تاہم آخری دو میچز میں شکست کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی ،  لاہور میں اس کا ریکارڈ متاثر کن تھا اور ٹیم نے پانچ میں سے چار میچز جیتے۔

 یہ بھی پڑھیں :زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اسکو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ، بابر اعظم

دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین نے شاندار کم بیک کیا تھا،  ابتدائی چار میچز ہارنے کے بعد مسلسل فتوحات نے اسے پلے آف تک پہنچایا اور آخری لیگ میچ میں ڈرامائی کامیابی کے ذریعے ٹیم نے بہتر نیٹ رن ریٹ پر پلے آف مرحلے کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔

editor

Related Articles