لیپ ٹاپ سست ہو گیا؟ ماہرین نے رفتار بہتر بنانے کے آسان طریقے بتا دیے

لیپ ٹاپ سست ہو گیا؟ ماہرین نے رفتار بہتر بنانے کے آسان طریقے بتا دیے

لیپ ٹاپ آج کے دور میں ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ تعلیم ہو، دفتر کا کام یا انٹرٹینمنٹ، ہر چیز اسی پر چل رہی ہے۔ لیکن اکثر صارفین چند عام غلطیوں کی وجہ سے اپنے لیپ ٹاپ کی کارکردگی خود ہی کم کر دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر چند سادہ عادتیں اپنا لی جائیں تو نہ صرف لیپ ٹاپ کی رفتار بہتر ہو سکتی ہے بلکہ اس کی عمر بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہیٹ ویو کا حل مل گیا،بجلی کے بغیر ٹھنڈک دینے والا سسٹم تیار

ری اسٹارٹ کرنا نہ بھولیں

اگر لیپ ٹاپ کو مسلسل کئی دن تک آن رکھا جائے تو اس کی میموری پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار ری اسٹارٹ کرنا چاہیے تاکہ غیر ضروری پراسیس ختم ہوں اور سسٹم فریش ہو جائے۔

بیٹری کو صحیح طریقے سے استعمال کریں

نئے لیپ ٹاپ کی بیٹری حساس ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بیٹری کو 20 سے 80 فیصد کے درمیان رکھنا بہتر ہوتا ہے۔ بار بار فل چارج کرنا یا مکمل ختم ہونے دینا بیٹری کی زندگی کم کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گوگل کا بڑا قدم، یوٹیوب سرچ اب اے آئی کے ساتھ مزید اسمارٹ

سخت سطح پر استعمال کریں

بستر یا کپڑوں پر لیپ ٹاپ رکھنے سے اس کا وینٹیلیشن متاثر ہوتا ہے، جس سے گرمی بڑھتی ہے۔ زیادہ حرارت سسٹم کو سست کر دیتی ہے اور اندرونی حصوں کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔ اس لیے ہمیشہ ہموار اور سخت سطح استعمال کریں۔

اپ ڈیٹس کو نظر انداز نہ کریں

سسٹم اپ ڈیٹس صرف نئے فیچرز کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ یہ سیکیورٹی کو بھی بہتر بناتی ہیں۔ اگر اپ ڈیٹس کو نظر انداز کیا جائے تو لیپ ٹاپ ہیکنگ یا وائرس کا شکار ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل واچ سیریز 11 رعایتی قیمت پر دستیاب، اپ گریڈ کرنے کا بہترین موقع

سیکیورٹی سافٹ ویئر ضروری ہے

سائبر خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، اس لیے ایک اچھا اینٹی وائرس یا سیکیورٹی سافٹ ویئر استعمال کرنا ضروری ہے۔ یہ نہ صرف وائرس بلکہ جدید آن لائن خطرات سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سادہ احتیاطی تدابیر سے لیپ ٹاپ کی کارکردگی میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے، اور بار بار سست ہونے کی شکایت سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles