مومنہ اقبال کو ہراساں کرنیکا معاملہ ، رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کیخلاف مقدمہ درج

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنیکا معاملہ ، رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کیخلاف مقدمہ درج

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے معاملے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، مدعیٔ مقدمہ کے مطابق ثاقب چدھڑ اور ان کے ساتھیوں نے بلیک میلنگ کی اور دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دھمکی دی کہ اگر شادی نہ کی گئی تو متعلقہ ڈیٹا لیک کر دیا جائے گا، مومنہ اقبال کی بہن نے دھمکیوں سے متعلق ویڈیو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو فراہم کر دیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو اور موبائل کو ڈیجیٹل ثبوت کے طور پر تحویل میں لے کر معائنے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ثاقب چدھڑ کے نمبر سے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لیگی رہنما کو اداکارہ سے الجھنا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات بارے درخواست دائر

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ثاقب چدھڑ کی پہلی شادی کا علم ہونے پر مومنہ اقبال نے شادی سے انکار کیا، انکار پر ثاقب چدھڑ نے پرائیویٹ ویڈیوز بھیج کر بلیک میل کرنا شروع کیا، مومنہ اقبال کے موبائل سے ثاقب چدھڑ کی جانب سے بھیجی گئی بلیک میلنگ ویڈیوز بھی ملیں، ثاقب چدھڑ نے 2023ء میں جھوٹے الزامات لگا کر اداکارہ کا رشتہ بھی ختم کروایا، بعد ازاں اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے موجودہ شوہر کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔

آیف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور ساتھیوں نے سائبر ہراسگی اور بلیک میلنگ کی، ملزمان غیر قانونی طور پر سرویلنس کرتے رہے اور مومنہ اقبال سمیت ان کے اہلِ خانہ کو دھمکیاں دیتے رہے، رکنِ صوبائی اسمبلی نے موبائل این سی سی آئی اے کو جمع کروانے سے پہلے تمام ڈیٹا اور ایپس ڈیلیٹ کر دیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے چند روز قبل رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں شکایت درج کروائی تھی۔

علاوہ ازیں کچھ روز قبل مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی دائر کر دی گئی۔

editor

Related Articles