بجلی و پٹرول مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان

بجلی و پٹرول مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پٹرول مہنگائی اور مجموعی معاشی صورتحال کے خلاف ملک بھر میں حکومت مخالف بڑی تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک کی بڑی سیاسی جماعت جماعت اسلامی کے تحت آئندہ چند دنوں میں ملک گیر سطح پر منظم احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی جس کا مقصد عوامی حقوق کی بحالی مہنگائی میں کمی اور توانائی کے شعبے میں حالیہ اضافے کے فیصلوں کو واپس کرانا ہے۔

اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی آن لائن اجلاس منصورہ سے منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر کے ذمہ داران اور تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی قیادت نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں عوام شدید دباؤ کا شکار ہیں جبکہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام شہری کی زندگی کو مزید مشکل بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی بچانے والوں کیلئے بری خبر، کم استعمال پر اضافی چارجزلگیں گے

اجلاس میں آئندہ دس روز کے دوران تنظیمی سطح پر ممبرسازی مہم کو مزید تیز کرنے اور طے شدہ اہداف حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ قیادت نے کہا کہ تحریک کو منظم اور پرامن انداز میں آگے بڑھایا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

مزید کہا گیا کہ سیاسی جدوجہد کا راستہ ہمیشہ جمہوری اور عوامی حمایت پر مبنی ہونا چاہیے اور کسی بھی قسم کے غیر جمہوری یا خفیہ سمجھوتوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کے بجائے عوامی رائے کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی لائحہ عمل اور جلسوں کا شیڈول بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے جس سے سیاسی ماحول مزید گرم ہونے کی توقع ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles