پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اس بار وجہ ان کی نئی فلم سائیکو کی پروموشن اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک جذباتی ویڈیونہیں بلکہ ایک ویڈیو ہےجس میں وہ اپنے والد کے ساتھ ہسپتال میں دکھائی دی۔
فلم سٹار میراویڈیو میں میرا اپنے والد کے ساتھ ہسپتال میں موجود دکھائی دیتی ہیں۔ وہ اپنے والد کی دیکھ بھال کرتے ہوئے نظر آئیں جو دل کے مریض ہیں اور انہوں نے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔
ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ہمدردی کے ساتھ ساتھ سوالات بھی اٹھنے لگے۔ کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کیا کہ یہ وہی والد ہیں جن کے بارے میں ماضی میں مختلف دعوے سامنے آ چکے ہیں۔
چند روز قبل میرا کی بہن کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میرا خاندان کی سب سے بڑی بہن ہیں اور گھر کی ذمہ داری انہوں نے سنبھالی ہوئی ہے۔ اسی بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان کے والد کا انتقال اس وقت ہو گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں۔
اب تازہ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ صارفین نے تضاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال اٹھائے، جبکہ کچھ نے ہسپتال کی ویڈیو پر بھی تبصرے کیے اور مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
سوشل میڈیا پر ردعمل ملا جلا ہے۔ کچھ لوگ دعا کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کہہ رہے ہیں کہ پہلے بیانات اور اب کی ویڈیو میں واضح تضاد نظر آ رہا ہے۔یہ معاملہ اب آن لائن بحث کا نیا موضوع بن چکا ہے جہاں حقیقت اور دعووں کے درمیان سوالات بڑھتے جا رہے ہیں۔