ریما خان کا بڑا انکشاف، فلمی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

ریما خان کا بڑا انکشاف، فلمی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر ریما خان نے ایک پوڈکاسٹ میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

جیونیوز کے پوڈکاسٹ میں میزبان مبشر ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے اعتراف کیا کہ ماضی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ایک ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :رمشا اور خوشحال کا نکاح، انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کر دی

ریما خان کے مطابق یہ واقعہ فلم’مس اسلام آباد‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب وہ کم عمر تھیں اور جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھی اداکارہ کے نامناسب رویے اور سخت جملوں کے بعد وہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور یہ قدم اٹھا لیا۔

اداکارہ نے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ وہ عام طور پر لڑائی جھگڑے یا سخت زبان استعمال نہیں کرتیں اور آج بھی اس واقعے پر افسوس محسوس کرتی ہیں۔ ان کے مطابق اس وقت ماحول میں جذباتی ردعمل زیادہ تھا لیکن اب وہ اس بات کو اپنی غلطی سمجھتی ہیں اور دل سے معذرت خواہ ہیں۔

ریما خان نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں نمبر ون یا نمبر ٹو کے حوالے سے جو بحثیں ہوتی ہیں وہ زیادہ تر میڈیا کی پیدا کردہ ہوتی ہیں، اداکاراؤں کا اس میں براہ راست کردار نہیں ہوتا۔ریما خان کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہےجبکہ مداح مختلف ردعمل دیتے نظر آ رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *