واٹس ایپ ہیکنگ کا خطرہ بڑھ گیا، محکمہ داخلہ پنجاب کی ہنگامی وارننگ

واٹس ایپ ہیکنگ کا خطرہ بڑھ گیا، محکمہ داخلہ پنجاب کی ہنگامی وارننگ

پنجاب میں واٹس ایپ ہیکنگ اور نقالی کے ذریعے فراڈ کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگےمحکمہ داخلہ پنجاب نے فوری ایڈوائزری جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں :سپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت، دو خلا باز خرم داؤد اور محمد ذیشان علی خلا میں جائیں گے

حکام کے مطابق سرکاری افسران کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر کے انتظامی اداروں، پولیس اور فیلڈ فارمیشنز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سائبر مجرم افسران کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر کے ان کے کانٹیکٹس کو جعلی پیغامات بھیجتے ہیں۔ زیادہ تر پیغامات میں فوری مالی مدد مانگی جاتی ہے تاکہ لوگوں کو دھوکا دے کر رقم حاصل کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی خلا بازوں کا تاریخی مشن، وزیرِ اعظم سے ملاقات

حکام کا کہنا ہے کہ فراڈیے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز سے حاصل کردہ معلومات جیسے نام، عہدہ اور تصاویر استعمال کر کے جعلی شناخت بناتے ہیں جو بظاہر مکمل طور پر حقیقی لگتی ہے۔ اسی وجہ سے ایسے فراڈ میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ نے تمام اداروں کو ہدایت دی ہے کہ سکیورٹی مزید سخت کی جائے، مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے، اور کسی بھی غیر معمولی پیغام یا مالی درخواست پر عمل کرنے سے پہلے لازمی تصدیق کی جائے۔

editor

Related Articles