موبائل صارفین کے لیے خوشخبری، ڈیٹا اور بیلنس کے غیر ضروری استعمال سے بچنے کا آسان طریقہ متعارف

موبائل صارفین کے لیے خوشخبری، ڈیٹا اور بیلنس کے غیر ضروری استعمال سے بچنے کا آسان طریقہ متعارف

ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین اکثر اس شکایت کا اظہار کرتے ہیں کہ ان کا موبائل بیلنس یا انٹرنیٹ ڈیٹا غیر متوقع طور پر تیزی سے ختم ہو جاتا ہے۔

اس مسئلے کے حل کے لیے اب ایک آسان اور مؤثر سہولت متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی فعال اضافی خدمات کی تفصیلات معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری خدمات کو فوری طور پر بند بھی کر سکیں گے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق تمام موبائل کمپنیوں نے صارفین کو مخصوص کوڈز کے ذریعے اپنی فعال اضافی خدمات کی معلومات حاصل کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی اے کا موبائل فون سمز کی بندش سے متعلق اہم اعلان

اس نظام کا مقصد صارفین کو ان خدمات سے آگاہ کرنا ہے جو ان کے علم کے بغیر فعال رہتی ہیں اور خاموشی سے ان کا بیلنس یا ڈیٹا استعمال کرتی رہتی ہیں،اس نئی سہولت کے تحت جاز اور زونگ کے صارفین *6611# ملانے کے ذریعے اپنی فعال خدمات کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹیلی نار پاکستان کے صارفین *4444# جبکہ یوفون کے صارفین *6869# ملا کر اپنی سبسکرپشنز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں،اس کے علاوہ جاز کے صارفین سیموسا کے ذریعے بھی اپنی فعال خدمات کو دیکھنے، ان کا جائزہ لینے اور ضرورت نہ ہونے کی صورت میں انہیں بند کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس عمل کے ذریعے صارفین اپنے موبائل کھاتے پر بہتر کنٹرول حاصل کر سکیں گے اور غیر ضروری اخراجات سے محفوظ رہیں گے،متعدد صارفین مختلف پیشکشوں یا خدمات کو وقتی طور پر فعال کر لیتے ہیں لیکن بعد میں انہیں بند کرنا بھول جاتے ہیں۔

یہی خدمات وقتاً فوقتاً بیلنس یا ڈیٹا کی کٹوتی کا سبب بنتی ہیں۔ نئی سہولت ان پوشیدہ یا غیر مطلوب خدمات کی نشاندہی میں مدد دے گی اور صارفین کو اپنے موبائل استعمال کی مکمل نگرانی کا موقع فراہم کرے گی۔

اس اقدام کے اہم فوائد میں غیر ضروری کٹوتیوں سے بچاؤ، غیر مطلوب سبسکرپشنز کی نشاندہی، موبائل کھاتے پر زیادہ اختیار، خدمات کی بہتر نگرانی اور صارفین کے حقوق کا مؤثر تحفظ شامل ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنی فعال خدمات کا جائزہ لیتے رہیں اور ایسی خدمات کو بند کر دیں جن کی انہیں مزید ضرورت نہیں۔

editor

Related Articles