تصاویر کے پیچھے ایک انسان ہوتا ہے، دنانیر مبین کا جذباتی پیغام وائرل

تصاویر کے پیچھے ایک انسان ہوتا ہے، دنانیر مبین کا جذباتی پیغام وائرل

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر جلد کے مسائل کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں میں انہیں شدید ایکنی اور جلدی مسائل کا سامنا رہا۔ انہوں نے اپنی جلد کی پہلے دوران اور بعد کی تصاویر بھی شیئر کیں تاکہ حقیقت واضح ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کو فلم ’ دھریندر‘ کا کرارا جواب، پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ میدان میں آگئی

دنانیر کے مطابق مسلسل میک اپ، تیز لائٹس، نامناسب علاج اور ہارمونز کی تبدیلیوں نے ان کی جلد کو متاثر کیا، لیکن اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس بات پر بھی زور دیا کہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والی ہر تصویر فلٹر اور ایڈیٹنگ کے پیچھے ہوتی ہے، اور اصل زندگی میں ہر انسان اپنی جدوجہد سے گزر رہا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سجاد علی کا دو ٹوک جواب، بھارتی شہریت کی پیشکش ٹھکرا دی

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ تبصرے کرتے وقت نرمی اور مہربانی اختیار کریں کیونکہ ایک سخت لفظ کسی کی ذہنی کیفیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

اس موقع پر اداکارہانیہ عامر نے بھی دنانیر کی حمایت کرتے ہوئے ان کی پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔یہ پوسٹ ایک بار پھر یہ یاد دلاتی ہے کہ اسکرین کے پیچھے ایک حقیقی انسان ہوتا ہے، جو جذبات اور مشکلات کے ساتھ زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔

editor

Related Articles