سجاد علی کا دو ٹوک جواب، بھارتی شہریت کی پیشکش ٹھکرا دی

سجاد علی کا دو ٹوک جواب، بھارتی شہریت کی پیشکش ٹھکرا دی

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی ایک بار پھر اپنے مؤقف اور شخصیت کی وجہ سے سرخیوں میں آ گئے ہیں اور اس بار وجہ صرف موسیقی نہیں بلکہ ان کی حب الوطنی ہے۔

پوڈکاسٹ پاور ٹیبل میں گفتگو کرتے ہوئے علی سلمان نے سجاد علی کی زندگی کا ایک ایسا پہلو بیان کیا جس نے سننے والوں کو متاثر کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب سجاد علی پاکستان سے متحدہ عرب امارات منتقل ہوئے تو انہیں بھارتی شہریت کی پیشکش کی گئی چونکہ بھارتی انڈسٹری کا دائرہ کار بڑا ہے مواقع زیادہ ہیں اور عالمی سطح پر اس کی رسائی بھی وسیع سمجھی جاتی ہے اسی لیے اسے کسی بھی فنکار کے لیے ایک بڑی پیشکش تصور کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں :پوڈکاسٹ میں حساس موضوعات، میرا خاموشی اختیار کر کے اٹھ کر چلی گئیں

لیکن سجاد علی نے جو جواب دیا وہ ایک جملہ نہیں بلکہ ایک سوچ ہے’’ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں ہے‘‘یہ الفاظ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے اور لوگوں نے اسے ایک سچے پاکستانی کی آواز قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :کرس گیل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رو پڑے، وجہ سامنے آگئی

سجاد علی نہ صرف اپنی آواز بلکہ اپنی اصول پسندی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی شناخت اور اقدار کو ترجیح دی چاہے اس کے لیے انہیں بڑے مواقع ہی کیوں نہ چھوڑنے پڑیں۔

مداحوں کی بڑی تعداد اب یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ ایسے فنکار، جو نہ صرف فن بلکہ کردار میں بھی بلند ہوں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان امتیازسے نوازا جانا چاہیے۔

یہ واقعہ یاد دلاتا ہے کہ اصل عظمت صرف کامیابی میں نہیں، بلکہ اپنے ملک اور اصولوں کے ساتھ کھڑے رہنے میں ہے۔

editor

Related Articles