پاکستان کے کہنے پرپراجیکٹ فریڈم روک دیا ، ٹرامپ کا شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

پاکستان کے کہنے پرپراجیکٹ فریڈم روک دیا ، ٹرامپ کا شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے پاکستانی قیادت بہترین کام کر رہی ہے ، مذاکرات کے دوران پاکستان نے پراجیکٹ فریڈم روکنے کا کہا تھا ،پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیات ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو زیادہ سخت طاقت سے جواب دیں گے ، آج بھی حملہ آوور ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں ، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا ۔

 یہ بھی پڑھیں :ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے کا دعویٰ، ایران آج حتمی جواب دے گا، امریکی میڈیا

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ،ہمیں علم ہے ایران جلد معاہدے پر دستخط کر دے گا ، انہوں نےکہا کہ امریکی بحری جہاز بغیر کسی نقصان کے آبنائےہرمز سے گزر گئے ، آج بھی ایران کی کشتیاں تباہ کر دیں

ایران میں رجیم چینج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکی ہے ، ایران میں پہلی دوسری اور تیسری رجیم کو ختم کر دیا ہے ، ایرانی رجیم نے ہزاروں پر امن مظاہرین کو قتل کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ایران کو آج امریکی بحری جہازوں پر حملے نہیں کرنے چاہیے تھے ۔ امریکی بحری جہازوں پر ڈرون بھی بھیجے گئے جنہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا

editor

Related Articles