چاغی ،دالبندین میں ٹرالر اور گاڑی میں تصادم،11افراد جاں بحق،5زخمی

چاغی ،دالبندین میں ٹرالر اور گاڑی میں تصادم،11افراد جاں بحق،5زخمی

بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد علاقے میں افسوس اور خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر اور گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں 11افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ5افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، واقعے کے بعد دالبندین شیخ فہد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :سرگودھا دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ، اسلام آباد سے فیصل آباد جانے والی گاڑی نہر میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق

ادھر گزشتہ روز ضلع جھل مگسی میں بھی ایک مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، یہ کوچ تیز رفتاری کے باعث سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری، جس سے مسافروں کو شدید نقصان پہنچا،ریسکیو حکام کے مطابق5 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کوٹ ادو میں ٹریفک حادثہ، سکول جاتے 5 کم سن بچے جاں بحق

علاقائی انتظامہ نے حادثات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

editor

Related Articles