کانگریس مین آل گرین نے ایران کے ساتھ امریکہ اور ایران کے درمیان قیام امن کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے تعریفی قرارداد کانگریس میں پیش کی ہے ۔
قرارداد میں پاکستان کے کردار کو ایک غیر جانبدار اور قابل بھروسہ ثالث کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے تباہ کن تنازع کی وجہ سے امریکااور ایران کوبڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ جنگ کے باعث عالمی برداری کو بھی شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
آل گرین کا قرارداد میں کہنا ہے کہ جنگ کی وجہ سے یو این ایچ سی آر کے مطابق 3.2 ملین افراد ان سے بے گھر ہو چکے ہیںجبکہ امریکہ کی مسلح افواج کے کم از کم 13 ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔کارروائی میں ہلاک اور اب تک 399 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
کانگریس مین آل گرین نے قرارداد میں کہاکہ جنگ کے دوران جانوں کے ضیاع اور بے پناہ مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہمیں امن قائم کرنے کے لیے کام کرنے والوں کو پہچاننا چاہیے
آل گرین کا کہنا ہے کہ ایک غیر جانبدار پارٹنر کے طور پر پاکستان کا کردار ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سفارت کاری اب بھی آگے بڑھنے کا ہمارا سب سے مضبوط راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، ہم تباہی پر بات چیت کا انتخاب کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور اس تنازع میں امن کو اہمیت دیتے ہیں۔