نوجوانوں کے لئے خوشخبری، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

نوجوانوں کے لئے خوشخبری، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت اور آئندہ برس کیلئے نئے منصوبوں کی تجاویز پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں عالمی معیار کی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لیے اقدامات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی گئی کہ وہ جامعات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کریں۔

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی و فنی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی تاکہ نوجوانوں کے لیے ملک اور بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ مزید برآں، نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے مختلف آسان قرضہ اسکیموں کو ایک چھتری تلے لانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیر اعظم نے کم آمدن و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے لیے یوتھ پروگرام کو وزارت صنعت کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی، تاکہ یہ نوجوان سستے اور ماحول دوست ذرائع سے روزگار حاصل کر سکیں۔

یہ اجلاس نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے، جس کے تحت مختلف منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبوں کی تشکیل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایرانی طیاروں کی موجودگی کا جھوٹا دعویٰ، غلط رپورٹنگ پر جیمز لا پورٹا سی بی ایس نیوز سے بھی برطرف

Related Articles