وہ لڑکا جس کی ہنسی نے اس کے خاندان کی زندگی ہمیشہ کیلئے بدل دی

وہ لڑکا جس کی ہنسی نے اس کے خاندان کی زندگی ہمیشہ کیلئے بدل دی

گھانا سے تعلق رکھنے والے البرٹ اوفوسو نکیٹیا جسے فنی البرٹ یا روتا ہوا ہنستا ہوا لڑکا بھی کہا جاتا ہے، 2023 کی ایک وائرل ویڈیو کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہو ا۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو میں وہ چند لمحوں میں رونے سے ہنسی میں بدل جاتا ہے اور اس کی یہی تیز اور دلکش موڈ تبدیلی اسے ایک عالمی میم اسٹار بنا دیتی ہے۔

آج ا س کی ویڈیوزمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مزاحیہ اور جذباتی اسکیٹس میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہیں تاہم عام لوگوں کو اس کی ذاتی زندگی اور مشکلات کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہوتیں۔

مختلف سوشل میڈیا ذرائع کے مطابقالبرٹ کا بچپن انتہائی مشکلات اور تنگدستی میں گزرا ،اسکا خاندان شدید معاشی مسائل کا شکار تھا اور بعض اوقات انہیں بنیادی ضروریات تک بھی مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

والدہ کے مطابق وہ ایک چھوٹی سی پناہ گاہ میں رہتے تھے جو خیرات کے ذریعے حاصل ہوئی تھی، حالات اس قدر خراب تھے کہ کئی بار گھر میں کھانے کی قلت ہو جاتی تھی اور اسکول کی فیس ادا کرنا تقریباً ناممکن تھا، جس کی وجہ سے البرٹ اور ان کے بہن بھائی اکثر تعلیم سے محروم رہتے تھے۔

زندگی کے یہ سخت حالات ان کے خاندان کے لیے مسلسل پریشانی اور غیر یقینی کا باعث رہے، لیکن ان تمام مشکلات کے باوجود البرٹ نے اپنی معصوم خوشی اور مسکراہٹ کو برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں :میٹرک پاس عارف حبیب ارب پتی کیسے بنے؟

اس کی ہنسی اتنی فطری، سادہ اور دل کو چھو لینے والی تھی کہ وہ اردگرد کے ماحول کی سختی کو بھی کم کر دیتی تھی یہی معصومیت بعد میں اس کی پہچان بنی،ایک دن کسی نے اسکی قدرتی ہنسی کو بغیر کسی منصوبہ بندی کے کیمرے میں محفوظ کر لیا، نہ کوئی اسکرپٹ تھا، نہ کوئی پیشہ ورانہ سیٹ اپ، بلکہ یہ صرف ایک حقیقی لمحہ تھا۔

مگر یہی سادہ سی ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لاکھوں لوگوں تک پہنچ گئی، لوگوں نے اسے بار بار شیئر کیا کیونکہ اس میں خوشی، سادگی اور جذبات کی ایک منفرد جھلک موجود تھی۔

اس ویڈیو کے بعد البرٹ کی زندگی میں بڑی تبدیلی آنے لگی،اسکے لیے ہمدردی، تعاون اور مالی مدد کے پیغامات آنا شروع ہو گئے مختلف افراد نے ان کے خاندان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا، جس سے ان کی زندگی میں بہتری کی امید پیدا ہوئی اس کی کہانی آج بھی اس بات کی مثال کے طور پر دیکھی جاتی ہے کہ ایک چھوٹا سا سچا لمحہ بھی کسی کی پوری زندگی بدل سکتا ہے۔

البرٹ کی والدہ کا کہنا تھا کہ صرف چند دنوں میں ہماری زندگی مکمل طور پر بدل گئی۔ یک طویل عرصے کے بعد پہلی بار ہمیں صرف زندہ رہنے کی فکر نہیں رہی بلکہ ہم نے ایک بہتر مستقبل کے خواب دیکھنا شروع کیے  یہ تبدیلی ان کے خاندان کے لیے کسی بڑے معجزے سے کم نہیں تھی، جس نے انہیں دوبارہ امید اور حوصلہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں :صدرِ مملکت نے بچوں کی شادی پر پابندی سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے

بہت سے لوگوں کے لیے یہ بات انتہائی جذباتی تھی کہ ایک ایسا چھوٹا بچہ، جس کے پاس زندگی میں تقریباً کچھ بھی نہیں تھا، اپنی ایک سادہ سی مسکراہٹ اور ہنسی کے ذریعے اپنے پورے خاندان کے لیے امید کی نئی کرن بن گیا۔

حال ہی میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس نے اپنی والدہ کے لیے نیا گھر بھی خریدا، جو اس سفر کی بڑی کامیابی اور جذباتی لمحہ سمجھا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ بعض اوقات زندگی کے سب سے معمولی لمحات بھی بڑے بدلاؤ اور امید کے دروازے کھول دیتے ہیں۔

editor

Related Articles