آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟الرٹ جار ی

آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟الرٹ جار ی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی علاقوں میں کہیں کہیں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اور بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کے باعث موسم میں جزوی تبدیلی متوقع ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : آج کا موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا 

دوسری جانب پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ دوپہر کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنے کا امکان ہے تاہم حبس کی کیفیت برقرار رہ سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :گرمی یا بارشیں ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ادھر خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں کہیں کہیں موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

editor

Related Articles