بے روز گار افرد کے لیے بڑی خوشخبری ، ملازمت کا سنہری موقع

بے روز گار افرد کے لیے بڑی خوشخبری ، ملازمت کا سنہری موقع

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے لاء کلرک شپ پروگرام کے تحت ایک سالہ مدت کے لیے لاء کلرکس کی 18 اسامیوں کا اعلان کر دیا ہے جن کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق منتخب امیدواروں کی تعیناتی مختلف مراحل میں اگست، نومبر اور دسمبر 2026 جبکہ فروری 2027 میں کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :بیرونِ ملک ملازمت کے خواہش مند افراد کیلئے اہم سہولت متعارف

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق درخواست فارم، مطلوبہ تعلیمی قابلیت، اہلیت اور دیگر شرائط و ضوابط اشتہار کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اشتہار میں درج تمام ہدایات اور شرائط کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا 

سپریم کورٹ کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

editor

Related Articles