محکمہ موسمیات کی بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بعض علاقوں میں آج بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں آج شام کے وقت بارش متوقع ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بھی بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس ضمن میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، وزیرستان، پشاور، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان اور ہنگو شامل ہیں۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، کشمور اور شکارپور میں بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے 2026 کی موسمِ گرما تعطیلات کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا، اعلامیہ

دوسری جانب بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے، لیکن کوئٹہ، ژوب، شیرانی، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل اور خضدار میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور زراعت سے وابستہ افراد کو آئندہ بارشوں اور ژالہ باری سے متعلق احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles