ہواوے نے نووا 16 سیریز کے نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیے

ہواوے نے نووا 16 سیریز کے نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیے

ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنی مشہور نووا سیریز کے نئے اسمارٹ فونز نووا 16 اور نووا 16 پرو متعارف کروا دیے ہیں، جن میں بیٹری، کیمرہ سسٹم اور کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں نمایاں بہتری کی گئی ہے۔

نووا 16 پرو کا کیمرہ سسٹم خاص توجہ کا مرکز ہے، جس میں 200 میگا پکسل کا مین کیمرا 1/1.28 انچ RYYB سینسر کے ساتھ ایف 1.8 لینس اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا آٹو فوکس اور 7 سینٹی میٹر تک میکرو فوٹوگرافی کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ 50 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا RYYB سینسر، 3.7 گنا آپٹیکل زوم اور OIS سپورٹ کے ساتھ آتا ہے۔ سیلفی کے لیے 50 میگا پکسل فرنٹ کیمرا ڈسپلے کے اندر پیل شیپڈ کٹ آؤٹ میں نصب ہے اور اس کے ساتھ اسپیکٹرل سینسر بھی موجود ہے۔

نووا 16 پرو میں 6.84 انچ LTPO ڈسپلے دیا گیا ہے جو 1 سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، 10 بٹ کلر اور 1320×2856 ریزولوشن سپورٹ کرتا ہے۔ دوسری جانب نووا 16 میں 6.68 انچ OLED ڈسپلے ہے جو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 1280×2800 ریزولوشن فراہم کرتا ہے، اور اس ماڈل میں نسبتاً سادہ کیمرہ سسٹم شامل ہے: 50 میگا پکسل مین کیمرا، 50 میگا پکسل RYYB ٹیلی فوٹو (3.3 گنا زوم اور OIS) اور 50 میگا پکسل فرنٹ کیمرا۔

دونوں فونز میں Kirin 9010S پروسیسر دیا گیا ہے، تمام ماڈلز 12 جی بی ریم کے ساتھ دستیاب ہیں، جبکہ اسٹوریج کے آپشنز 256 جی بی سے 1 ٹی بی تک ہیں، تاہم 1 ٹی بی اسٹوریج صرف پرو ماڈل میں دستیاب ہوگی۔ نووا 16 سیریز میں 7,000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو 100 واٹ سپر چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے، تاہم وائرلیس چارجنگ کی سہولت نہیں دی گئی۔

کنیکٹیویٹی کے لیے 5G، BeiDou سیٹلائٹ میسجنگ، وائی فائی 7، بلوٹوتھ 6.0، اسٹار فلیش ٹیکنالوجی اور NFC فراہم کیے گئے ہیں۔ دونوں ماڈلز USB ٹائپ سی پورٹ کے ساتھ آتے ہیں لیکن یہ USB 2.0 تک محدود ہے۔ فونز کو IP65 ریٹنگ حاصل ہے، یعنی یہ پانی کے چھینٹوں سے محفوظ ہیں، اور سیکیورٹی کے لیے سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر بھی شامل ہے۔

قیمتیں اور دستیابی:

نووا 16 (12 جی بی ریم، 256 جی بی اسٹوریج): تقریباً 445 امریکی ڈالر
نووا 16 (12 جی بی ریم، 512 جی بی اسٹوریج): تقریباً 520 امریکی ڈالر
نووا 16 پرو (256 جی بی): تقریباً 575 امریکی ڈالر
نووا 16 پرو (512 جی بی): تقریباً 650 امریکی ڈالر
نووا 16 پرو (1 ٹی بی): تقریباً 740 امریکی ڈالر

دونوں فونز کلئیر بلیو، اریڈیسنٹ مدر آف پرل، اسکائی وائٹ اور اسٹاری نائٹ بلیک رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔

Related Articles