سپریم کورٹ نے 2026 کی موسمِ گرما تعطیلات کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا، اعلامیہ

سپریم کورٹ نے 2026 کی موسمِ گرما تعطیلات کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا، اعلامیہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سال 2026 کی موسمِ گرما تعطیلات کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کی درخواست پر جج صاحبان نے اسلام آباد میں زیادہ عرصے تک عدالتیں لگانے پر اتفاق کیا ہے۔ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں عدالتی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی اور زیادہ سے زیادہ بینچز دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برانچ رجسٹریوں میں تعطیلاتی نشستوں کا دورانیہ ماضی کے مقابلے میں کم رکھا جائے گا، تاہم جج صاحبان کی اصل تعطیلات چار ہفتے ہی رہیں گی۔

سپریم کورٹ کے مطابق یہ نیا انتظام زیر التوا مقدمات کے جلد تصفیے، عدالتی استعداد میں اضافے، مقدمات کی بلا تعطل سماعت اور جلد نمٹانے کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ادارہ جاتی وسائل کے مؤثر استعمال اور عدالتی کارکردگی بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے ماہ 11 چھٹیاں؟ پاکستانی عوام کی موجیں لگ گئیں

Related Articles