گلگت بلتستان الیکشن,حسن رحیم کا نیا روپ سامنے آگیا

گلگت بلتستان الیکشن,حسن رحیم کا نیا روپ سامنے آگیا

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی نیا گانا نہیں بلکہ سیاسی سرگرمیوں میں ان کی دلچسپ شرکت ہے۔

نوجوان نسل میں بے حد مقبول حسن راحیم نے اپنی منفرد موسیقی اور سادہ مزاج شخصیت کے باعث مختصر عرصے میں غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ موسیقی کے میدان میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے میڈیکل کی تعلیم بھی مکمل کی اور ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی، جس کے بعد انہیں ایک باصلاحیت ڈاکٹر اور گلوکار دونوں حیثیتوں میں سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردعمل سامنے آگیا

اب حسن رحیم نے اپنی زندگی میں ایک نیا تجربہ شامل کرتے ہوئے اپنے ماموں کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں انہیں عوامی اجتماعات، انتخابی مہمات اور ووٹرز سے ملاقاتوں میں سرگرم دیکھا جا سکتا ہے۔

حسن رحیم کی انتخابی مہم میں شرکت نے مداحوں کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ان کی مہم کے دوران بنائی گئی ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین دلچسپ تبصرے اور میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت میں پرکاش راج بھی سامنے آگئے

بہت سے مداحوں نے حسن رحیم کے اس نئے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف موسیقی اور تعلیم کے میدان میں نمایاں ہیں بلکہ سماجی اور سیاسی معاملات میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ جبکہ بعض صارفین نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ گلوکار اب سیاست کے میدان میں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں حسن راحیم کو اپنے ماموں کے لیے ووٹ مانگتے، عوام سے ملاقات کرتے اور انتخابی مہم میں متحرک کردار ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی سادگی اور دوستانہ انداز نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فلک شبیر کے بیان پر علیزے شاہ پھٹ پڑیں، سنگین الزامات عائد

حسن راحیم کی یہ سیاسی سرگرمیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ نوجوان فنکار اب صرف اپنے شعبوں تک محدود نہیں رہے بلکہ سماجی اور عوامی معاملات میں بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی انتخابی مہم سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

editor

Related Articles