فلک شبیر کے بیان پر علیزے شاہ پھٹ پڑیں، سنگین الزامات عائد

فلک شبیر کے بیان پر علیزے شاہ پھٹ پڑیں، سنگین الزامات عائد

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے گلوکار فلک شبیر کے حالیہ لباس سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان پر منافقت کا الزام عائد کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ماضی میں فلک شبیر کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں کام کیا تھا، جہاں انہیں نامناسب لباس پہننے پر مجبور کیا گیا۔ اداکارہ کے مطابق اس میوزک ویڈیو کی اسٹائلنگ فلک شبیر کی اہلیہ کی جانب سے کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردعمل سامنے آگیا

علیزے شاہ نے سوال اٹھایا کہ جب میوزک ویڈیو میں بولڈ مناظر فلمائے جا رہے تھے تو اس وقت فلک شبیر کو اسلامی جمہوریہ پاکستان اور معاشرتی اقدار کا خیال کیوں نہیں آیا؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے پاس اس معاملے سے متعلق بتانے کے لیے بہت کچھ موجود ہے، تاہم وہ فلک شبیر کی اہلیہ اور بیٹی کے احترام میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ،ٹیلر سوئفٹ کا نیا ریکارڈ

اپنے بیان میں علیزے شاہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ فلک شبیر نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جس پر وہ خاموش نہیں رہ سکتیں۔دوسری جانب فلک شبیر کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر لباس کے ضابطے کے نفاذ کی اپیل سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا باعث بن گئی ہے۔

کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ بڑی تعداد نے اسے ذاتی آزادیوں میں مداخلت قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔علیزے شاہ کے حالیہ بیان کے بعد یہ تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات کے مؤقف پر بحث جاری ہے۔

editor

Related Articles