کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت میں پرکاش راج بھی سامنے آگئے

کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت میں پرکاش راج بھی سامنے آگئے

بھارت میں حال ہی میں منظرعام پر آنے والی سیاسی جماعت ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ کی حمایت میں معروف بالی ووڈ اداکار پرکاش راج بھی سامنے آگئے ہیں۔

دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں امتحانات اور سرکاری بھرتیوں کے ٹیسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردعمل سامنے آگیا

اس موقع پر بالی ووڈ کے معروف اداکار پرکاش راج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں احتجاجی تحریک سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

پرکاش راج نے لکھا کہ انہوں نے احتجاج میں شرکت کے لیے وہاں پہنچنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم پہلے سے طے شدہ ناگزیر مصروفیات کے باعث وہ شریک نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں :تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ،ٹیلر سوئفٹ کا نیا ریکارڈ

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس تحریک کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کاکروچ جنتا پارٹی کی آواز ملک بھر میں توجہ حاصل کر رہی ہے۔

اداکار کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس احتجاج اور کاکروچ جنتا پارٹی کے حوالے سے بحث میں مزید تیزی آگئی ہے، جبکہ صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے جاری احتجاج کو بھارت میں تعلیمی نظام اور بھرتی کے عمل میں شفافیت سے متعلق بڑھتی ہوئی عوامی تشویش کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles