پی ٹی اے ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی خبر، اصل حقیقت کیا ہے؟

پی ٹی اے ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی خبر، اصل حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک خبر میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نئے فنانس بل کے تحت موبائل فونز کی پی ٹی اے رجسٹریشن پر عائد ٹیکس اب ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے ماہانہ اقساط میں جمع کرایا جا سکے گا۔

تاہم دستیاب سرکاری معلومات کے مطابق یہ دعویٰ درست نہیں ہے اور تاحال ایسا کوئی نظام نافذ نہیں کیا گیا۔

اگرچہ ماضی میں پی ٹی اے ٹیکس کو اقساط میں ادا کرنے کی سہولت متعارف کرانے کے حوالے سے مختلف سطح پر گفتگو ہوتی رہی ہے، لیکن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باقاعدہ طریقہ کار یا عملی نظام متعارف نہیں کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :میٹاکے رے بین اسمارٹ گلاسز سےلوگو ں کی پرائیویسی خطرہ میں

اب تک نہ تو وفاقی حکومت، نہ وزارت خزانہ، نہ ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور نہ ہی پی ٹی اے نے کوئی ایسا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں موبائل رجسٹریشن ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہو۔

موجودہ نظام کے تحت ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم  میں موبائل فون رجسٹر کرانے کے لیے تمام قابلِ اطلاق ڈیوٹیز اور ٹیکسز ایک ہی مرتبہ مکمل ادا کرنا ضروری ہیں۔مکمل ادائیگی کے بعد ہی موبائل فون کو مقامی موبائل نیٹ ورکس پر استعمال کرنے کی منظوری دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اب چاکلیٹ کے ساتھ موبائل سے بھی وقفہ لیں،فون سے دور رہنے کا نیا طریقہ

ماہرین کے مطابق اگر مستقبل میں اقساط کی سہولت متعارف کرائی جاتی ہے تو اس کے لیے پی ٹی اے اورڈیوائس شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ نظام قوانین میں باضابطہ ترامیم، متعلقہ اداروں کی جانب سے سرکاری اعلامیہ اور نظام میں تکنیکی تبدیلیاں درکار ہوں گی۔

فی الحال ایسی کوئی تبدیلی نافذ نہیں کی گئی، لہٰذا پی ٹی اے موبائل رجسٹریشن ٹیکس کی مکمل رقم ایک ساتھ ادا کرنے کا موجودہ نظام بدستور برقرار ہے۔

editor

Related Articles