اب چاکلیٹ کے ساتھ موبائل سے بھی وقفہ لیں،فون سے دور رہنے کا نیا طریقہ

اب چاکلیٹ کے ساتھ موبائل سے بھی وقفہ لیں،فون سے دور رہنے کا نیا طریقہ

مشہور چاکلیٹ برانڈ کِٹ کیٹ نے اسمارٹ فون کے بڑھتے ہوئے استعمال اور مسلسل اسکرولنگ کی عادت کو کم کرنے کے لیے ایک منفرد ’’بریک موڈ‘‘ ریپر متعارف کرایا ہے۔

اس خصوصی پیکیجنگ میں فیرےڈے کیج ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو موبائل فون کو اندر رکھنے کے بعد کالز، انٹرنیٹ، نوٹیفکیشنز، جی پی ایس اور بلوٹوتھ سگنلز کو روک دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :برڈ فلو کا نیا خطرہ,دو جنگلی پرندوں میں خطرناک وائرس کی تصدیق

کمپنی کے مطابق اس محدود ایڈیشن ریپر کا مقصد لوگوں کو چند لمحوں کے لیے ڈیجیٹل دنیا سے دور رہنے اور اپنے اردگرد موجود لمحوں پر توجہ دینے کی ترغیب دینا ہے۔

کِٹ کیٹ کے مشہور نعرے ’’Have a Break‘‘ کو عملی شکل دینے کے لیے تیار کیے گئے اس ریپر کو دوبارہ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسے کِٹ کیٹ پاناما اور اوگیلوی کولمبیا نے تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مشہور کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی

یہ منفرد ریپر مختلف تقریبات، جامعات اور عوامی مقامات پر پیش کیا گیا، جہاں لوگوں کو بہتر ڈیجیٹل عادات اپنانے کی ترغیب دی گئی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں جب لوگ مسلسل موبائل فون سے جڑے رہتے ہیں، ایسے اقدامات انہیں حقیقی زندگی کے لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles