معروف پوڈکاسٹر ریحان طارق کو لندن سے واپسی پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریحان طارق رات تقریباً ایک بجے کے بعد لندن سے لاہور پہنچے تھے، جہاں امیگریشن چیکنگ کے دوران ان کا نام پی این آئی ایل (PNIL) لسٹ میں شامل تھا جبکہ ان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور میں مقدمہ بھی درج ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایف آئی اے حکام نے انہیں حراست میں لیا، جس کے بعد این سی سی آئی اے کے اہلکار ایئرپورٹ پہنچے اور ریحان طارق کو اپنی تحویل میں لے گئے۔
دوسری جانب ریحان طارق کے ایک قریبی عزیز نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں ایئرپورٹ پر روکا، جس کے بعد این سی سی آئی اے کے اہلکار انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے گرفتاری یا مقدمے کی تفصیلات پر تاحال باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا۔