وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیر تعلیم کو ہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیر تعلیم کو ہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر کو ہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکول ایجوکیشن پر بریفنگ دی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ سرکاری سکولوں میں دو سال چار ماہ میں 43 لاکھ طلبہ کی انرولمنٹ کا ہدف پورا کیا گیا ہے جو ماضی قریب کی نسبت سرکاری سکولوں کی سب سے زیادہ حقیقی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ بن گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پیف اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ 38 ہزار پیف اساتذہ کے اکاؤنٹ کھولے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ کاہنہ کے بعد مریم نواز کا بڑا اقدام ، اپنا گھر، محفوظ گھر پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

اجلاس میں پی ایس آر پی پر بریفنگ بھی دی گئی ،علاوہ ازیں اختراعی ذرائع آمدن کی امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اختراعی ذرائع آمدن پر جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر تعلیم پنجاب کو پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل میکانزم کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب بھر میں ٹیوشن سینٹر کی رجسٹریشن کیلئے تجاویز طلب کر لی ۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب حکومت نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے لیا

علاوہ ازیں انہوں نے ٹیوشن سینٹر کی ڈیجیٹل میپنگ کیلئے طریقے کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

editor

Related Articles