پنجاب حکومت نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے لیا

پنجاب حکومت نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے لیا

پنجاب حکومت کی جانب سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کیمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا فیصلہ صرف 10 روز بعد ہی واپس لے لیا گیا، جس کے بعد پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے دوبارہ نقلِ اراضی ریکارڈ (فرد) کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ اراضی کا ریکارڈ مکمل طور پر آن لائن نہ ہونے کے باعث شہریوں کو گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، جس پر حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ کاہنہ کے بعد مریم نواز کا بڑا اقدام ، اپنا گھر، محفوظ گھر پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اب “نقلِ اراضی ریکارڈ” کے نام سے فرد جاری کرنے کا عمل بحال کر دیا ہے، تاہم اس کی فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ہر شہری کو سہولت میسر نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سہولت فی الحال صرف کمپیوٹرائزڈ موضعات کے لیے دستیاب ہے، جبکہ نان کمپیوٹرائزڈ اور مینول موضوعات کے لیے تاحال کوئی واضح پالیسی مرتب نہیں کی جا سکی، جس کے باعث متعدد شہری اب بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خبر

editor

Related Articles