اداکارہ ہما سلیم نے قانونی جنگ کا اعلان کر دیا، معروف کرکٹر پر سنگین الزامات

اداکارہ ہما سلیم نے قانونی جنگ کا اعلان کر دیا، معروف کرکٹر پر سنگین الزامات

اداکارہ اور ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر جاری ایک تفصیلی بیان میں ایک معروف کرکٹر پر ہراسانی، دھمکیوں، کردار کشی اور ذہنی اذیت پہنچانے جیسے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں ہما سلیم نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو ماہ سے ان کا مذکورہ کرکٹر سے کوئی رابطہ نہیں، اس کے باوجود انہیں مسلسل دھمکیوں، ہراسانی اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انتہا پسند ہندوؤں کی عامر خان کے خلاف نفرت انگیز مہم ،قتل کرنےپر 5 لاکھ انعام کا اعلان

اداکارہ کے مطابق جب بھی وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں تو مختلف طریقوں سے انہیں پریشان کیا جاتا ہے۔ ہما سلیم نے الزام لگایا کہ ان کے اہلخانہ، دوستوں اور پیشہ ورانہ ساتھیوں سے بھی رابطہ کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، جس کے اثرات ان کے پیشہ ورانہ معاملات پر بھی پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک توہین آمیز اور ذہنی اذیت پر مبنی تعلق میں رہیں اور طویل عرصے تک خاموش رہیں، لیکن اب مزید خاموش رہنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی پروپیگنڈا فلم جاپانی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں بر ی طرح ناکام

اداکارہ نے اعلان کیا کہ وہ اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے جلد تمام شواہد منظرعام پر لائیں گی اور آئندہ چند روز میں اس معاملے سے متعلق مزید انکشافات بھی کریں گی۔

ہما سلیم نے اپنے بیان میں متعلقہ کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا۔ دوسری جانب خبر لکھے جانے تک مذکورہ الزامات پر کسی بھی کرکٹر یا ان کے نمائندے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles