آبنائے ہرمز ایران کی ملکیت، دنیا کی کوئی طاقت اسے ہم سے نہیں چھین سکتی، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

آبنائے ہرمز ایران کی ملکیت، دنیا کی کوئی طاقت اسے ہم سے نہیں چھین سکتی، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سابق وزیرِ خارجہ اور سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی ملکیت ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ایران سے نہیں چھین سکتی۔

ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت آبنائے ہرمز کو ایران کی ملکیت سے الگ نہیں کر سکتی ، یہ آبی گزرگاہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جرأت مندانہ اور دانشمندانہ قیادت میں ایران کی خودمختاری کے دائرے میں آئی ہے۔

علی اکبر ولایتی نے اسے 40 روزہ جنگ کی ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے ایران پر ایک نئی فضائی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو محدود کرنا ہے جس کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا ایران کشیدگی : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بڑا اضافہ

امریکی مؤقف کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران نے متبادل بحری راستے استعمال کرنے والے آئل ٹینکرز کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بعد یہ نئی کارروائیاں کی گئیں۔

ادھر ایران کا کہنا ہے کہ وہ خلیجی خطے میں امریکی اہداف کے خلاف اپنی جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کے دعوے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کا مستقل حل فوجی کارروائی نہیں بلکہ مذاکرات اور سفارتی معاہدہ ہے۔

امریکی نائب صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجے گا، اگر ایرانی عوام اپنے نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہو گا۔

editor

Related Articles