دنیا بھر میں ہزاروں کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرنے والی بھارتی پروپیگنڈا فلم ’’دھرندر‘‘جاپان میں شائقین کو متاثر نہ کر سکی۔
80 سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے باوجود افتتاحی روز صرف 900 افراد نے فلم دیکھی، جس کے بعد جاپانی مارکیٹ میں فلم کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو 10 جولائی کو جاپان کے 80 سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا، تاہم افتتاحی روز صرف 900 افراد ہی فلم دیکھنے کے لیے پہنچے، جسے جاپانی ناظرین کی کمزور دلچسپی قرار دیا جا رہا ہے۔
فلم کی یہ کارکردگی اس لیے بھی حیران کن سمجھی جا رہی ہے کیونکہ ماضی میں کئی بھارتی فلموں نے جاپان میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے برعکس ’’دھرندر‘‘ جاپان میں ریلیز ہونے والی مقبول بھارتی فلموں کی ٹاپ 10 فہرست میں بھی جگہ نہیں بنا سکی۔
اس سے قبل ٹرپل آر 3،انگلش ونگلش،ایڈیٹز،اور باہو بالیجیسی بھارتی فلموں کو جاپانی ناظرین نے بھرپور پذیرائی دی تھی۔ خاص طور پرٹرپل آر نے جاپان میں ریلیز کے پہلے ہی دن 8 ہزار 230 ناظرین کو سینما گھروں تک کھینچ کر ایک نمایاں ریکارڈ قائم کیا تھا۔
فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر شاندار کاروبار کرنے کے باوجود کسی فلم کی ہر ملک میں یکساں کامیابی یقینی نہیں ہوتی، کیونکہ مختلف خطوں کے ناظرین کی پسند، ثقافت اور دلچسپی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔