فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں 19 جولائی کو دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور اسپین کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، تاہم اس بڑے مقابلے سے قبل پانچ سال پرانی ایک سوشل میڈیا پوسٹ دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کا فیصلہ حال ہی میں ہوا، لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جولائی 2021 میں ایک صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ 2026 کے ورلڈ کپ کا فائنل ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ پوسٹ میں صرف فائنلسٹ ٹیموں کی ہی پیشگوئی نہیں کی گئی تھی بلکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ارجنٹینا سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرے گا اور چوتھی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ انگلینڈ کا 60 سال بعد بھی خواب پورا نہ ہو سکا،ارجنٹینا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
Could it happen…? 😮 pic.twitter.com/1NuxOj8FST
— ESPN FC (@ESPNFC) July 14, 2026

