حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 18 جولائی سے 20 جولائی تک ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کیا ہے۔ حکومت کے مطابق نئی قیمتیں 18 جولائی سے 20 جولائی تک مؤثر رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہر روز پیٹرول مہنگا یا سستا ہوگا؟ مشیر وزیر خزانہ نے اہم پیش رفت بتا دی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نظام تبدیل کرتے ہوئے انہیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو روزانہ قیمتوں کے تعین کا اختیار دیا گیا ہے، جبکہ نئی قیمتیں اوگرا کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی منڈیوں میں ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑی خبر، گھر کی چھت کی مرمت کے لیے 5 لاکھ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت تقریباً 110 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 140 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث تیل درآمد کرنے والے ممالک پر اضافی مالی دباؤ پڑ رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ بنیادوں پر تعین کرے گی اور نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گی۔

Related Articles