یوٹیوب کی مونیٹائزیشن پالیسی تبدیل، کم معیار کے مواد بنانے والوں کے لیے وارننگ

یوٹیوب کی مونیٹائزیشن پالیسی تبدیل، کم معیار کے مواد بنانے والوں کے لیے وارننگ

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مونیٹائزیشن پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کراتے ہوئے کم معیار، غیر مؤثر اور بار بار دہرائے جانے والے مواد کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت یوٹیوب ایسے مواد کے خلاف کارروائی کرے گا جسے وہ ’’غیر اطمینان بخش‘‘ یا’’ناگوار‘‘ قرار دیتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد اصل، منفرد اور تخلیقی مواد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زمین نہیں، اب ٹائٹن کی فضاؤں میں اڑے گا ناسا کا ہیلی کاپٹر

پالیسی کے مطابق ایسے ویڈیوز جو دوسروں کے مواد کی نقل پر مبنی ہوں، ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بار بار ایک جیسے طریقے استعمال کریں یا ایک ہی فارمولے اور ٹیمپلیٹس کے تحت تیار کیے جائیں، ان کی مونیٹائزیشن متاثر ہو سکتی ہے۔

یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں ترجیح ان تخلیق کاروں کو دی جائے گی جو منفرد، معیاری اور تخلیقی مواد پیش کریں گے۔کمپنی کے مطابق اگر کوئی کریئیٹر صرف زیادہ ویوز، ریچ اور انگیجمنٹ حاصل کرنے کے لیے بار بار ایک جیسے ٹیمپلیٹس یا عمومی انداز کا سہارا لیتا ہے تو اس کا چینل مونیٹائزیشن کی سہولت سے محروم ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ٹی شعبے کی بڑی کامیابی، برآمدات میں 29 فیصد اضافہ

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ دہرائے جانے والے یا جذباتی ردِعمل حاصل کرنے کے لیے تیار کیے گئے مصنوعی نوعیت کے مواد کو پالیسی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، جبکہ پلیٹ فارم پر معیاری اور اصل مواد کو فروغ دینے کے لیے نئی ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

editor

Related Articles