فیفا ورلڈ کپ ،ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی

فیفا ورلڈ کپ ،ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی

فرانس کے اسٹار فٹبالر کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا اور عالمی فٹبال میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

ورلڈ کپ 2026 میں ایمباپے نے مجموعی طور پر 10 گول اسکور کیے اور ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے۔ ان کی شاندار فارم نے فرانس کو ٹورنامنٹ میں نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ٹورنامنٹ کے دوران 8 گول کیے تاہم وہ ایمباپے سے دو گول پیچھے رہے اور گولڈن بوٹ کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر رہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ارجنٹینا کو شکست ، اسپین 16 سال بعد دوسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چمپئن بن گیا

 مسلسل دوسری مرتبہ گولڈن بوٹ جیتنے کے ساتھ ہی کائلیان ایمباپے یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بھی 8 گول کر کے گولڈن بوٹ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق ایمباپے کی رفتار، تکنیکی مہارت اور گول اسکور کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت نے انہیں موجودہ دور کے بہترین فارورڈز میں شامل کر دیا ہے۔ مسلسل دو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز ان کے کیریئر کی ایک اور بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کی بے بسی، اسپین نے تاریخ رقم کر دی،مقررہ وقت ختم ، ایکسٹر ٹائم دیدیا گیا

ایمباپے کی اس تاریخی کامیابی پر دنیا بھر کے فٹبال شائقین اور کھیلوں کے ماہرین نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی کارکردگی کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles