امریکی فوج نے ایران پر مسلسل نویں روز بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ، ایرانی میڈیا کے مطابق سیریک ، چابہار، تبریز میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ آج مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام 7 بجے ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے جو مسلسل نویں رات جاری رہنے والی کارروائیوں کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا کا ایران پر حملہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ
سینٹکام کے بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی ان فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے جنہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری ملاحوں پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
CENTCOM began conducting a new wave of strikes against Iran at 7 p.m. ET today for the ninth consecutive night. The strikes will continue degrading Iranian military capabilities used to attack commercial vessels and civilian mariners transiting the Strait of Hormuz.
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 19, 2026

