معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات بہتر نہیں ہوئے اور طلاق کی قانونی کارروائی اپنے مقررہ طریقہ کار کے مطابق جاری رہے گی۔
چند روز قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان صلح ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ والدہ کے مشورے اور ایمان فاطمہ و ان کے بچے کے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔
تاہم رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی تازہ ویڈیو میں ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان پیش آنے والے واقعات کے بعد اب تعلقات بحال ہونا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی میں وقت ضرور لگتا ہے، لیکن طلاق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داریاں ہمیشہ نبھائیں گے کیونکہ یہ ان کا فرض ہے، تاہم عون شیخ اور ایمان فاطمہ کو صلح سے متعلق جھوٹے دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
دوسری جانب رجب بٹ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تو ایمان فاطمہ کو پھول بھیجنے کی وجہ کیا تھی، جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان مفاہمت کے امکانات دکھائی نہیں دیتے۔