برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے جیک پاٹ گیم پاور بال کا آغاز

برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے جیک پاٹ گیم پاور بال کا آغاز

برطانیہ میں دنیا کے مقبول ترین اور بڑے جیک پاٹ گیم پاور بال کا آغاز رواں ہفتے سے کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے برطانوی کھلاڑی پہلی بار امریکی کھلاڑیوں کے ساتھ مشترکہ جیک پاٹ کے لیے مقابلہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی نیشنل لاٹری کے تحت متعارف کرائے جانے والے اس گیم میں حصہ لینے کے لیے ہر لائن کی قیمت 4 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے، جبکہ جیک پاٹ کی رقم کروڑوں سے بڑھتے ہوئے اربوں ڈالر یا پاؤنڈ تک پہنچ سکتی ہے۔ جیک پاٹ جیتنے والے کو انعامی رقم 30 سال کے دوران قسطوں میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہمفری ہپو کی کہانی، جس نے اپنے ہی محسن پر حملہ کر دیا

برطانوی کھلاڑی منگل سے اس گیم میں حصہ لے سکیں گے۔ اس وقت پاور بال جیک پاٹ کی مالیت کا تخمینہ 416 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 311 ملین پاؤنڈ) لگایا گیا ہے۔ نیشنل لاٹری کے مطابق برطانیہ میں پاور بال کا ابتدائی جیک پاٹ 12 ملین پاؤنڈ سے شروع ہوگا، تاہم اگر کوئی فاتح سامنے نہ آئے تو یہ رقم بڑھتے بڑھتے کروڑوں بلکہ اربوں پاؤنڈ تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قدیم روایت، جدید تحقیق، مٹکے کے پانی کے فوائد سامنے آ گئے

گیم میں برطانوی کھلاڑیوں کے لیے ایک خصوصی انعامی کیٹیگری ’’میچ ٹو مین نمبرز‘‘ بھی شامل کی گئی ہے، جس میں دو بنیادی نمبرز درست ہونے پر 8 پاؤنڈ کا مقررہ انعام دیا جائے گا۔ اسی طرح ’’میچ فائیو مین نمبرز‘‘ کی کیٹیگری میں پانچ بنیادی نمبرز درست ہونے پر 10 لاکھ پاؤنڈ کا مقررہ انعام رکھا گیا ہے، جبکہ دیگر انعامی درجات میں انعام کی مالیت نکلنے والے نمبرز اور کامیاب کھلاڑیوں کی تعداد کے مطابق مقرر کی جائے گی۔

پاور بال کو دنیا کے سب سے بڑے لاٹری گیمز میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں بعض اوقات جیک پاٹ کی رقم اربوں ڈالر تک پہنچ جاتی ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس میں قسمت آزمائی کرتے ہیں۔

editor

Related Articles