ورلڈکپ جیتنے پر اسپینش کھلاڑیوں کو انوکھا تحفہ مل گیا

ورلڈکپ جیتنے پر اسپینش کھلاڑیوں کو انوکھا تحفہ مل گیا

فٹبال ورلڈکپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے کھلاڑی دنیا بھر سے مبارکبادیں اور اعزازات وصول کر رہے ہیں، تاہم دو اسپینش فٹبالرز کو ان کے آبائی علاقے کی جانب سے دیا جانے والا منفرد تحفہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ورلڈکپ میں اسپین کی فتح کے بعد صوبہ اشبیلیہ کے شہرلاس پالاسیوس و ویافرانکا نے اپنے مقامی کھلاڑی فیبان ریوز اور گاوی کو ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام پیش کیے۔

تقریب کے دوران دونوں فٹبالرز کا وزن کیا گیا، جس کے بعد ان کے وزن کے مساوی تازہ ٹماٹر تول کر انہیں تحفے میں دیے گئے۔ فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام نکلا، جس کے برابر انہیں 85 کلوگرام ٹماٹر دیے گئے، جبکہ گاوی کو 68.5 کلوگرام ٹماٹر پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ویسلین کی دلچسپ کہانی،ایک فضلہ دنیا کی مقبول پروڈکٹ بن گیا

یہ تقریب شہر کے ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی، جہاں مقامی حکام نے دونوں کھلاڑیوں کی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انتظامیہ کے مطابق لاس پالاسیوس و ویافرانکا ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور علاقہ ہے، اسی مناسبت سے روایتی انعام کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا منفرد تحفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سمندری کچھوؤں کو آزادی دلانے والا اقدام کیوں تنقید کی زد میں آ گیا؟

فیبان ریوز نے ورلڈکپ کے دوران اسپین کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 366 منٹ میدان میں گزارے اور کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے خلاف اہم گول بھی اسکور کیا، جبکہ 21 سالہ گاوی نے ٹورنامنٹ میں 85 منٹ کھیل پیش کیا۔

شہر کی انتظامیہ نے دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں یہ اعلان بھی کیا کہ مقامی فٹبال کے دو میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

editor

Related Articles