پاکستان میں نئی الیکٹرک بائیک کی دھوم، قیمت اور ماڈلز سامنے آگئے

پاکستان میں نئی الیکٹرک بائیک کی دھوم، قیمت اور ماڈلز سامنے آگئے

لاہور میں الیکٹرک بائیک REVOO پاکستان کی جانب سے C35 سیریز کے حوالے سے خصوصی میڈیا میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خاندانوں، میڈیا نمائندوں، کانٹینٹ کریئیٹرز، بائیکنگ کمیونٹی اور معروف شخصیات نے شرکت کی

 تقریب کا مقصد شرکاء کو REVOO کی فیملی فوکسڈ الیکٹرک بائیک سیریز کا براہِ راست تجربہ فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں C35 سیریز کے تینوں ماڈلز C35، C35 Young (C35Y) اور C35 GT پیش کیے گئے۔

سیریز کو چلو ایک ساتھ  کے تصور کے تحت متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق C35 کو روزمرہ استعمال کے لیے ہمہ گیر ماڈل، C35Y کو ’’King of Value‘‘ جبکہ C35 GT کو کارکردگی پر توجہ دینے والے پریمیم ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا۔

تقریب کی خاص بات C35 GT کی پہلی عوامی نمائش تھی۔ کمپنی نے مارکیٹ میں دستیابی سے قبل اس ماڈل کی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ شرکاء کو تینوں ماڈلز کو قریب سے دیکھنے اور ان کی مختلف خصوصیات کا عملی جائزہ لینے کا موقع بھی ملا۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل فون فروخت کرنے سے پہلے یہ کام کرنا نہ بھولیں، پی ٹی اے کا الرٹ جاری

میڈیا میٹ اپ میں معروف اداکار علی انصاری اور زینب شبیر سمیت معروف کانٹینٹ کریئیٹرز اور پاکستان کی بائیکنگ کمیونٹی سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ Motornity بھی تقریب میں شریک تھا۔

تقریب کے دوران C35 سیریز میں فیملیز کے روزمرہ استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی خصوصیات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ان میں اضافی لمبی سیٹ، کشادہ اسٹوریج اور Child Lock سسٹم شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق Child Lock سسٹم میں Parking Mode ختم کرنے کے لیے دو مرحلوں پر مشتمل عمل درکار ہوتا ہے جس کا مقصد بٹن حادثاتی طور پر دب جانے کی صورت میں بائیک کے غیر ارادی طور پر چلنے کے امکانات کو کم کرنا ہے۔

REVOO نے تقریب میں ایک خصوصی teardown display بھی پیش کیا جس میں بائیک کو مختلف حصوں میں کھول کر اس کے اہم اجزا دکھائے گئے۔ شرکاء کو ہائی اسٹرینتھ اسٹیل فریم، موٹر، سیٹ اور دیگر بنیادی حصوں کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

اس ڈسپلے کا مقصد صارفین کو بائیک کی انجینئرنگ، مضبوطی اور ڈیزائن کے بارے میں عملی طور پر آگاہ کرنا تھا خاص طور پر پاکستان کی سڑکوں اور روزمرہ استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

تقریب کا ایک نمایاں لمحہ اداکار علی انصاری کی C35 کے ساتھ عملی رائیڈ بھی تھی۔ انہوں نے ایک خصوصی ٹریک پر بائیک چلائی، جہاں بجری اور ناہموار سطحیں شامل تھیں۔ اس تجربے کے ذریعے شرکاء کو بائیک کی کارکردگی کو محض نمائش کے بجائے عملی رائیڈ کے دوران دیکھنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین ہوشیار، پنشن کا نظام بدل گیا ،تفصیلات سامنے آگئیں

REVOO پاکستان کے کنٹری ہیڈ کائل ژانگ نے اس موقع پر کہا کہ خاندانوں، کریئیٹرز اور رائیڈرز کو ایک جگہ اکٹھا دیکھنا چلو ایک ساتھ  کے تصور کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق C35 سیریز کو پاکستانی صارفین کے حقیقی سفری انداز اور مل کر سفر کرنے کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

تقریب کی میزبانی سارہ بلوچ نے کی جبکہ DJ سعد احمد کی لائیو پرفارمنس نے بھی تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

REVOO پاکستان کے مطابق C35 سیریز کے ذریعے کمپنی پاکستان میں الیکٹرک موبیلیٹی کو صرف انفرادی رائیڈنگ تک محدود رکھنے کے بجائے خاندانی سفر روزمرہ آمدورفت اور مشترکہ نقل و حرکت کے تصور کے طور پر متعارف کرانا چاہتی ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles