امریکی گلوکارہ کا انتقال کے بعد بڑا ریکارڈ،سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والی آرٹسٹ بن گئیں

امریکی گلوکارہ کا انتقال کے بعد بڑا ریکارڈ،سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والی آرٹسٹ بن گئیں

معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ ڈولی پارٹن کے انتقال کے بعد ان کی موسیقی ایک بار پھر دنیا بھر میں مقبول ہوگئی اور وہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی آرٹسٹ بن گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈولی پارٹن کے انتقال کے بعد مداحوں نے بڑی تعداد میں ان کے گانے سننا شروع کردیے، جس کے باعث ان کی موسیقی مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں پلے لسٹس میں دوبارہ شامل ہوگئی۔ ڈولی پارٹن 25 اگست کو 80 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پرانے عاطف اسلم واپس آگئے؟ نیا گانا ہُن عشق میں مداحوں کو بھا گیا

موسیقی کے اعداد و شمار فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے مطابق ڈولی پارٹن کے انتقال کے روز دنیا بھر میں ان کی آڈیو اور ویڈیو اسٹریمز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے اسٹریمز کی یومیہ تعداد تقریباً 25 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی، جو مجموعی طور پر تقریباً 1280 فیصد اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کے بعد رمشا خان کہاں غائب ہوگئیں؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

امریکا میں ڈولی پارٹن کی موسیقی سننے والوں کی تعداد میں اضافہ اس سے بھی زیادہ نمایاں رہا۔ وہاں ایک ہی دن میں ان کے آڈیو اور ویڈیو اسٹریمز تقریباً 12 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 63 لاکھ تک پہنچ گئے۔ ڈولی پارٹن نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں ملکی موسیقی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کیا اور ان کے گانے آج بھی دنیا بھر میں بڑی تعداد میں سنے جاتے ہیں۔

ان کے انتقال کے بعد موسیقی سننے میں اچانک آنے والا یہ غیر معمولی اضافہ اس بات کا اظہار ہے کہ ان کی موسیقی نئی نسل سمیت آج بھی کروڑوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

editor

Related Articles