بلاول بھٹو اچانک لندن پہنچ گئے، بختاور بھی بچوں سمیت موجود، آصفہ کی آمد متوقع

بلاول بھٹو اچانک لندن پہنچ گئے، بختاور بھی بچوں سمیت موجود، آصفہ کی آمد متوقع

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس میں مختصر قیام کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے لندن پہنچنے کے بعد بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور خاندان کے ایک ہفتے کے قریب لندن میں قیام کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری گزشتہ چند روز سے یورپ میں موجود تھے۔ انہوں نے تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کیا جس کے بعد وہ پیرس پہنچے جہاں مختصر وقت گزارنے کے بعد آج شام لندن روانہ ہوئے۔ لندن آمد کے بعد وہ اپنے والد اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق سلمان درانی کے انکشافات

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری بھی آج اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری بھی لندن میں اپنے والد آصف علی زرداری اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ قیام کریں گی۔

ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کی لندن آمد بھی آئندہ چند روز کے دوران متوقع ہے۔ ان کی آمد کے بعد بھٹو خاندان کے اہم افراد لندن میں ایک ساتھ موجود ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹو زرداری خاندان کے لندن میں تقریباً ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے۔ تاہم خاندان کے افراد کے اس دورے کے حوالے سے فی الحال کسی باقاعدہ سیاسی سرگرمی یا ملاقاتوں کا تفصیلی شیڈول سامنے نہیں آیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی یورپ میں قیام کے بعد لندن آمد ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان پیپلزپارٹی ملکی سیاسی معاملات میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم ان کے حالیہ غیر ملکی قیام کے حوالے سے ذرائع کی جانب سے جو معلومات سامنے آئی ہیں، ان میں لندن میں ہونے والی ممکنہ سیاسی ملاقاتوں یا دیگر سرگرمیوں کی کوئی حتمی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں :بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں، پیپلزپارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ان کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی لندن آمد اور آئندہ چند روز میں آصفہ بھٹو زرداری کی متوقع آمد کے باعث بھٹو خاندان کے متعدد افراد ایک ہی شہر میں موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق خاندان کے افراد کا یہ قیام تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

editor

Related Articles