بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں، پیپلزپارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں، پیپلزپارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور شادی سے متعلق سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کو پیپلزپارٹی نے غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ان دنوں آسٹریا کے نجی دورے پر ہیں جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی آسٹریا میں موجود ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کے دورے کو بعض حلقوں کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے رشتے سے متعلق پیش رفت سے جوڑا جا رہا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ کے عمران خان سے متعلق فیصلے پر بلاول بھٹو بھی بول پڑے

بعض ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ممکنہ منگنی اور شادی کے حوالے سے آسٹریا کے ایک خاندان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ایوانِ صدر کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری آسٹریا کے نجی دورے پر ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان اور پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے بھی چیئرمین پیپلزپارٹی کی منگنی یا شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی صوبوں کے معاملے پر عوام کی رائے کے ساتھ کھڑی ہوگی، بلاول بھٹو

مرتضیٰ وہاب کے مطابق بلاول بھٹو زرداری یا ان کے خاندان کی جانب سے منگنی یا شادی کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کے رشتے یا شادی کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو اس کا باضابطہ اعلان بھٹو زرداری خاندان کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

یوں بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور شادی سے متعلق موجودہ خبریں فی الحال قیاس آرائیوں تک محدود ہیں اور پیپلزپارٹی نے ان کی باضابطہ طور پر تردید کر دی ہے۔

editor

Related Articles