پاکستانی اسٹار عاطف اسلم کی محفل نے بھارتی گلوکار کا دل جیت لیا

پاکستانی اسٹار عاطف اسلم کی محفل نے بھارتی گلوکار کا دل جیت لیا

بھارتی گلوکار انوو جین نے پاکستانی میوزک اسٹار عاطف اسلم کے ساتھ گزارے ایک یادگار وقت کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے بہترین تجربات میں شامل قرار دیا ہے۔

حالیہ پوڈکاسٹ میں بھارتی گلوکارانوو جین نے بتایا کہ رواں سال نیپال میں میوزک ٹور کے دوران انہیں عاطف اسلم کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کا موقع ملا، تاہم ان کے لیے اصل یادگار لمحہ کنسرٹ کے بعد شروع ہوا۔

بھارتی گلوکار انوو جین کے مطابق عاطف اسلم نے انہیں اور چند دیگر افراد کو باربی کیو ڈنر پر مدعو کیا تھا۔ سادہ سی یہ محفل دیکھتے ہی دیکھتے موسیقی کی ایسی نشست میں بدل گئی جو رات گئے تک جاری رہی۔ انہوں نے بتایا کہ عاطف اسلم اور ان کے بینڈ نے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جیم سیشن کیا، جس سے وہاں موجود تقریباً 20 افراد خوب محظوظ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:دولت کے باوجود تنہا کیوں؟ کیانو ریوز سے منسوب بیان نے سب کو چونکا دیا

انوو جین اس یادگار رات کی ایک تصویر اپریل میں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر چکے ہیں، جس میں وہ عاطف اسلم کے ساتھ موجود تھے۔

بھارتی گلوکار نے بتایا تھا کہ یہ تصویر رات تقریباً 3 بجے لی گئی تھی۔ ان کے مطابق ایک عام سا باربی کیو ڈنر عاطف اسلم اور ان کے بینڈ کی موسیقی کے باعث یادگار محفل میں تبدیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہزادی ڈیانا پر خفیہ فلم کی تیاری، شہزادہ ہیری کی اہلیہ بھی کہانی کا حصہ بنیں گی

انوو جین نے عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم کو اپنے سے چند قدم کے فاصلے پر بیٹھ کر گاتے دیکھنا ان کی زندگی کے حیران کن تجربات میں سے ایک تھا۔

دونوں گلوکار اس سے قبل نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقدہ ایک کنسرٹ میں بھی ایک ساتھ پرفارم کر چکے ہیں۔ اسی کنسرٹ کے بعد ہونے والی یہ نجی میوزیکل محفل انوو جین کے لیے ایک خاص یاد بن گئی۔

editor

Related Articles