باراتیوں کا انوکھا کارنامہ، سڑک پر ٹریفک روک کر دلہن سمیت رقص

باراتیوں کا انوکھا کارنامہ، سڑک پر ٹریفک روک کر  دلہن سمیت رقص

کراچی کے شاہ فیصل پل پر باراتیوں کی جانب سے سڑک پر گاڑیاں روک کر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارات میں شامل افراد نے پل پر اپنی گاڑیاں روکیں اور سڑک کے ایک ٹریک پر رقص شروع کردیا۔ سڑک پر گاڑیاں کھڑی کرکے رقص کرنے کے باعث پل پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:کمر کھجانے کے بھی پیسے؟ چینی نوجوان نے انوکھا کاروبار شروع کردیا

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل پل پر باراتیوں کے رقص کی وائرل ویڈیو سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ واقعے میں شامل افراد اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آسکتی ہیں۔

editor

Related Articles